بالی ووڈ گانے پر ڈانس، حرا مانی کی ایک اور ویڈیو وائرل - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Friday, 10 January 2020

بالی ووڈ گانے پر ڈانس، حرا مانی کی ایک اور ویڈیو وائرل

کراچی : پاکستان کی چلبلی اداکارہ حرا مانی کی بالی ووڈ گانے پر ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبصورت و چلبلی اداکارہ کہی جانے والی حرا مانی جن کے پاکستان سمیت دنیا بھر میں بے تحاشا مداح موجود ہیں وہ خود بالی ووڈ فلموں اور ڈراموں کی مداح نکلی۔

حرا مانی کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں انہیں مشہور فلم ‘ہم آپ کے ہیں کون’ کے سپرہٹ گانے ‘مائی نی مائی’ پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ بارہا بالی ووڈ فلموں اور ڈراموں کی مداح ہونے کا اعتراف کرچکی ہیں اور انٹرویوز میں کہہ چکی ہیں انہیں بالی ووڈ کی فلمیں دیکھنا بہت پسند ہے۔

خیال رہے کہ حرا مانی ان دنوں پاکستان سمیت دنیا بھر سے مداحوں کے دلوں کی ڈھرکن بننے والے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ترین ڈرامے ‘میرے پاس تم ہو’ میں رومی کی ٹیچر کا کردار ادا کررہی ہیں۔

مداحوں کی جانب سے جس قدر ڈراموں کو پسند کیا جارہا ہے اتنا ہی حرا مانی کا کردار انہیں پسند آرہا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے 2019 میں ریلیز ہونے والے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ‘ دو بول’ سے شہرت پائی تھی، جس کے بعد وہ کامیابیوں و شہرت کی منازل مسلسل طے کررہی ہیں۔

The post بالی ووڈ گانے پر ڈانس، حرا مانی کی ایک اور ویڈیو وائرل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2tRLPG4

No comments:

Post a Comment