سعودی فورسز نے خطرناک ترین دہشت گرد کو گرفتار کرلیا - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Tuesday, 7 January 2020

سعودی فورسز نے خطرناک ترین دہشت گرد کو گرفتار کرلیا

ریاض: سعودی فورسز نے سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے اور جج کے اغوا میں ملوث خطرناک اور مطلوب ترین دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

سعودی سیکیورٹی فورسز نے قطیف کے خطرناک ترین دہشت گرد محمد بن حسین علی آل عمار کو گرفتار کر لیا۔ مذکورہ دہشت گرد شہر کے ایک جج کے اغوا اور سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کے کئی واقعات میں ملوث تھا۔

مذکورہ دہشت گرد کے جرائم کی ایک لمبی فہرست ہے، اس نے دمام شہر کے الخضریہ محلے میں امن و امان برقرار رکھنے پر مامور گشتی فورس پر بھی حملہ کیا تھا۔

آل عمار کے جرائم میں القطیف کمشنری میں بینکوں کی رقوم منتقل کرنے والی گاڑیوں پر رہزنی اور سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے بھی شامل ہے۔

وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد اغوا اور چوری کی بے شمار وارداتوں میں بھی ملوث تھا۔

قطیف کے جج شیخ الجیرانی کے اغوا سمیت دہشت گردی کے متعدد واقعات میں آل عمار کا ساتھ اس کے 2 ساتھیوں میثم علی محمد القدیحی اور علی بلال سعود الحمد نے دیا اور یہ تینوں ہی اب فورسز کی حراست میں ہیں۔

آل عمار سنہ 2016 کے دوران سعودی وزارت داخلہ کی جاری کی جانے والی مطلوب ترین افراد کی فہرست میں شامل تھا۔

The post سعودی فورسز نے خطرناک ترین دہشت گرد کو گرفتار کرلیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2QVqyD5

No comments:

Post a Comment