
کراچی : ایران کے جوابی حملوں کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی ریکارڈ کی گئی ،انڈیکس میں 411پوائنٹس کی کمی ہوئی ، جس کے بعد 100 انڈیکس 41 ہزار 494 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکا ایران کشیدگی عروج پر ہے ، ایران کی جانب سے جوابی حملے کے بعد پاکستان سمیت ایشیائی کی تمام اسٹاک مارکیٹس شدید مندی کی لپیٹ میں ہیں۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینچ میں کاروبار کے آغاز پر 411پوائنٹس کی کمی ہوئی ، جس کے بعد 100 انڈیکس 41ہزار 494 پوائنٹس تک گر گیا۔
دوسری جانب ایشیائی کی تمام اسٹاک مارکیٹس میں شدید مندی جاری ہے ، جاپانی اسٹاک مارکیٹ میں300 پوائنٹس ، ہانگ کانگ اسٹاک مارکیٹ میں206 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ، چینی حصص بازار بھی مندی کی لپیٹ میں ہیں جبکہ کورین اورآسٹریلوی اسٹاک مارکیٹس بھی منفی زون میں ہیں۔
مزید پڑھیں : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی
گذشتہ روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام تیزی پر ہوا تھا، ایک دن میں 100 انڈیکس میں 1.45 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے سے 41904 کی سطح پر بند ہوا۔
یاد رہے جنرل سلیمانی کے قتل پر ایران نے امریکا پر جوابی وار کرتے ہوئے عراق میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر دو حملے کئے، واشنگٹن نے حملوں کی تصدیق کر دی ہے جبکہ ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے ایران کےعراق میں امریکی فوجی اڈوں پرمیزائل حملوں میں80افراد ہلاک ہوئے۔
واضح رہے بغداد ائیرپورٹ پر امریکی فضائی حملہ میں ایران کی القدس فورس کے جنرل قاسم سلیمانی کو ہلاک ہوگئے تھے،جس کے بعد ایرانی حکومت نے امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا۔
The post ایران کا امریکا پر جوابی، پاکستان اور ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مندی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/37ItidM
No comments:
Post a Comment