مسلسل انکار کے بعد ایران کا بڑا اعتراف، یوکرین طیارہ میزائل کا نشانہ بنا - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Friday, 10 January 2020

مسلسل انکار کے بعد ایران کا بڑا اعتراف، یوکرین طیارہ میزائل کا نشانہ بنا

تہران: ایران کی جانب سے مسلسل انکار کے بعد آخر کار ایک بڑا اور افسوس ناک اعتراف سامنے آ گیا ہے، یوکرین کا بد قسمت طیارہ ایرانی میزائل ہی کا نشانہ بن کر تباہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ایران نے یوکرین کے مسافر طیارے کو غلطی سے نشانہ بنانے کا اعتراف کر لیا ہے، ایران کا کہنا ہے کہ یوکرین کا مسافر طیارہ نادانستہ طور پر حملے کا نشانہ بنا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران نے مسافر طیارہ حادثے کا سبب انسانی غلطی کو قرار دے دیا ہے، آج صبح ایرانی ریاستی ٹی وی نے ملٹری حوالے سے بتایا کہ ایران نے ’غیر ارادی‘ طور پر طیارے کو نشانہ بنایا۔

یوکرینی طیارے کی تباہی کا معاملہ، ایران نے امریکی دعویٰ مسترد کردیا

یہ اعتراف ایرانی حکام کی اس تردید کے بعد آئی ہے جس میں ان دعوؤں کو مسترد کیا گیا تھا کہ یوکرین کے طیارے کو غلطی سے نشانہ بنایا گیا ہے، ایرانی حکام نے یہ بھی کہا تھا کہ امریکا جان بوجھ کر جھوٹ پھیلا رہا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق طیارہ تباہ ہونے کے نتیجے میں 176 افراد ہلاک ہوئے، طیارے میں ایرانی، کینیڈین اور دیگر ممالک کے شہری سوار تھے۔

یوکرین طیارہ ایرانی میزائل سے تباہ ہوا، بورس جانسن اور جسٹن ٹروڈو کا بھی دعویٰ

خیال رہے کہ ایران میں یوکرین کا طیارہ گر کر تباہ ہونے کے واقعے سے متعلق دو دن قبل امریکی ہفتہ روزہ میگزین نیوز ویک نے دعویٰ کیا کہ طیارے کو ایران نے غلطی سے تباہ کیا تھا، طیارے کو اینٹی ایئر کرافٹ میزائل لگا تھا، پینٹاگون اور عراقی انٹیلی جنس کے اعلیٰ حکام نے اس حادثے سے متعلق آگاہ کیا، طیارے کو جو میزائل لگا وہ روسی ساختہ زمین سے فضا میں مار کرنے والا میزائل ٹی او آر ایم ون تھا۔

The post مسلسل انکار کے بعد ایران کا بڑا اعتراف، یوکرین طیارہ میزائل کا نشانہ بنا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2sVfqhH

No comments:

Post a Comment