فلم انڈسٹری کو وہ توجہ نہیں دی گئی جس کی وہ مستحق تھی، عروہ حسین - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Saturday, 4 January 2020

فلم انڈسٹری کو وہ توجہ نہیں دی گئی جس کی وہ مستحق تھی، عروہ حسین

کراچی : خوبرو اداکارہ عروہ حسین نے کہا ہے کہ فارمولا فلموں کا دور ختم ہوگیا اب نئے موضوعات پر فلمیں بناکر ہی مداحوں کو سنیما گھروں تک لایا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلم و شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و ماڈل عروہ حسین نے کہا ہے کہ اپنے اوپر منفرد کردار ادا کرنے والی اداکارہ کی چھاپ لگوانا چاہتی ہوں، بدقسمتی سے ہمارے ہاں فلم انڈسٹری کو وہ توجہ نہیں دی گئی جس کی یہ مستحق تھی۔

اداکارہ عروہ حسین نے ایک انٹر ویو کے دوران کہا کہ فارمولا فلموں کا دور ختم ہوچکا ہے، اب جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ نئے موضوعات پر فلمیں بنا کر ہی فلم بینوں کو سینما گھروں تک لایا جا سکتا ہے۔

عروہ حسین نے کہا کہ یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ نوجوان ہی پاکستان فلم انڈسٹری کو بین الاقوامی مارکیٹ تک لے جاسکتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نئے لوگ فلم میکنگ میں جس جذبے اور لگن کے ساتھ کام کر رہے ہیں اس کی وجہ سے اب ہماری فلموں کو بالی ووڈ کے مقابلے میں پسند کیا جارہا ہے۔

The post فلم انڈسٹری کو وہ توجہ نہیں دی گئی جس کی وہ مستحق تھی، عروہ حسین appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2T0toZY

No comments:

Post a Comment