وزیراعظم نے کوئٹہ میں بزدلانہ دہشت گردحملے کی فوری رپورٹ طلب کرلی - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Friday, 10 January 2020

وزیراعظم نے کوئٹہ میں بزدلانہ دہشت گردحملے کی فوری رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ میں بزدلانہ دہشت گرد حملے کی فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو زخمیوں کو مکمل طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کوئٹہ دھماکے کے حوالے سے کہا کوئٹہ میں بزدلانہ دہشت گرد حملے کی فوری رپورٹ طلب کی ہے، کوئٹہ میں لوگوں کو مسجد میں نمازکے دوران نشانہ بنایاگیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کو زخمیوں کو مکمل طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی، شہید ڈی ایس پی حاجی امان اللہ بہادراورمثالی افسر تھے۔

یاد رہے گذشتہ روز کوئٹہ کے علاقے اسحاق آباد میں واقع مدرسہ دارالعلوم شریعہ کی مسجد میں مغرب کی نماز کی ادائیگی کے دوران خود کش دھماکہ ہوا، دھماکے کے نتیجے میں ڈی ایس پی امان اللہ،امام مسجد سمیت15نمازی شہید جبکہ 19 زخمی ہوگئے تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرےدکھ اورافسوس کااظہار کیا تھا جبکہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا مسجد میں دھماکا کرنیوالے مسلمان نہیں ہوسکتے،امدادی کاموں میں پولیس، سول انتظامیہ کو تعاون فراہم کیا جائے۔

The post وزیراعظم نے کوئٹہ میں بزدلانہ دہشت گردحملے کی فوری رپورٹ طلب کرلی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2NfAy9f

No comments:

Post a Comment