سعودی عرب نے یمن کے لیے شاہی خزانوں کے منہ کھول دیے - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Friday, 10 January 2020

سعودی عرب نے یمن کے لیے شاہی خزانوں کے منہ کھول دیے

ریاض: اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب امداد دینے والا دنیا کا پانچواں بڑا ملک اور عرب دنیا میں سرفہرست ملک بن گیا۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ماتحت ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سعودی عرب نے سنہ 2019 کے دوران ایک ارب 281 ملین امریکی ڈالر امداد کے طور پر پیش کیے۔

رپورٹ کے مطابق 2019 کے دوران یمن کو سب سے زیادہ امداد دینے والا ملک سعودی عرب ہے جس نے یمن کو 1 ارب 216 ملین ڈالر پیش کیے۔ یہ یمن کو پیش کی جانے والی کل مدد کا 31.3 فیصد ہے۔

شاہ سلمان مرکز برائے انسانی امداد کے نگران اعلیٰ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو الگ الگ تہنیتی پیغام ارسال کر کے بتایا کہ سعودی عرب پوری دنیا میں امداد دینے والا پانچواں بڑا ملک ہے اور عرب دنیا میں اس حوالے سے سعودی عرب کا نمبر پہلا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے یہ اعزاز اپنی قیادت کی لامحدود مدد کے نتیجے میں حاصل کیا ہے۔ سعودی عرب انسانی امداد کا مشن دین اسلام کے احکام پر عمل اور قومی اقدار سے متاثر ہو کر کر رہا ہے۔

The post سعودی عرب نے یمن کے لیے شاہی خزانوں کے منہ کھول دیے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/37QEc0Z

No comments:

Post a Comment