
اسلام آباد : مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا ، جس میں الیکٹرک پاور ایکٹ1997میں ترمیم کی منظوری دی جائے گی جبکہ پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ کیلئے ضمنی گرانٹ کی سمری پیش کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی صدارت میں آج ہوگا، ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ اجلاس میں الیکٹرک پاور ایکٹ1997میں ترمیم کی منظوری دی جائے گی، ترامیم کا مقصد بجلی ٹیرف کے تعین کا اختیار نیپرا کو دیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ کیلئے ضمنی گرانٹ کی سمری پیش کی جائے گی، سمری میں پاکستان ٹوررزم ڈیولپمنٹ کیلئے ایک ارب روپے کی ضمنی گرانٹ شامل ہیں۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے5 ارب قرض کی حکومتی ضمانت میں توسیع بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔
یاد رہے 30 دسمبر کو کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 15جنوری سے کپاس کی درآمد پرعائد 10فیصد ڈیوٹیاں ختم کرنے اور وسط ایشیائی ریاستوں کی کپاس کو طور خم سے درآمد کرنے کی اجازت دی تھی، فیصلے سے ٹیکسٹائل برآمدات بڑھانے میں مدد ملےگی۔
کمیٹی نے پاک فوج کے اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن کیلے 6ارب 20کروڑ روپے کی اضافی گرانٹ کی بھی منظوری دی تھی جبکہ تیل وگیس کی تلاش کا کام کرنے والی دو سرکاری کمپنیوں کو ابوظہبی میں تیل وگیس کی تلاش کی اجازت بھی دی۔
The post اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ، الیکٹرک پاور ایکٹ1997میں ترمیم کی منظوری کا امکان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2QSKqXD
No comments:
Post a Comment