وزیراعظم عمران خان نے مودی کو دنیا میں بے نقاب کردیا، علیم خان - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Sunday, 22 September 2019

وزیراعظم عمران خان نے مودی کو دنیا میں بے نقاب کردیا، علیم خان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر’ابھی نہیں تو کبھی نہیں‘ کی نہج پر پہنچ چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے کہا کہ درست پالیسی سے اقوام عالم کشمیرکی طرف متوجہ ہوچکی ہے، عمران خان نے مودی کو دنیا میں بے نقاب کردیا۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ بھارت کومقبوضہ کشمیرپر اپنی ہٹ دھرمی سے پیچھے ہٹنا ہوگا، مسئلہ کشمیر’ابھی نہیں تو کبھی نہیں‘کی نہج پرپہنچ چکا ہے۔

علیم خان نے کہا کہ وزیراعظم عالمی رہنماؤں پر کشمیرکی حقیقت واضح کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان 7 روزہ امریکا کے دورے پر ہیں، وزیراعظم کل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اس کے علاوہ وہ 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

مقبوضہ کشمیرمیں 49ویں روز بھی کرفیو

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 49ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

The post وزیراعظم عمران خان نے مودی کو دنیا میں بے نقاب کردیا، علیم خان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2OeRcHj

No comments:

Post a Comment