بھارت نے 80 لاکھ کشمیریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے، شاہ محمود قریشی - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Sunday, 22 September 2019

بھارت نے 80 لاکھ کشمیریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے، شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی

نیویارک: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی جان بچانے والی دوائیں، خوراک تک میسر نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیویارک میں شاہ محمود قریشی سے صدرانٹرنیشنل کرائسز گروپ نے ملاقات کی جس میں مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے 5 اگست سے مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو نافذ لگا رکھا ہے، بھارت نے 80 لاکھ کشمیریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی جان بچانے والی دوائیں، خوراک تک میسر نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی میڈیا، انسانی حقوق تنظیمیں بھارتی مظالم کا پردہ چاک کر رہی ہیں، خطےمیں دیرپا قیام امن کے لیے باہمی تنازعات کا حل ناگزیر ہے۔

مقبوضہ کشمیرمیں 50ویں روز بھی کرفیو

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 50ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

The post بھارت نے 80 لاکھ کشمیریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے، شاہ محمود قریشی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/31EaA4p

No comments:

Post a Comment