ملک بھرمیں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Tuesday, 13 August 2019

ملک بھرمیں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھرمیں یومِ آزادی روایتی جوش وخروش اورجذبے سے منایا جارہاہے۔ ملک بھر میں سرکاری عمارتوں، سڑکوں اور راستوں کو قومی پرچموں سے سجایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں یوم آزادی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ یوم آزادی پر دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوم آزادی کے دن کا آغاز 31 توپوں جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ اس موقع پر ملک کی سلامتی اور یکجہتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

یوم آزادی پر توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز

یوم آزادی پر صوبہ پنجاب کے دارلحکومت لاہورمیں دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے ہوا، اس موقع پر فضا تکبیر کے نعروں سے گونج اٹھی۔

یوم آزادی کے موقع پر پشاور میں بھی 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ یوم آزادی پرتوپوں کی سلامی کی یہ تقریب کینٹ کے پانڈو اسٹیڈیم میں ہوئی جبکہ کوئٹہ کے آرمی پولوکلب میں بھی پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

کراچی میں بھی دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامتی سے کیا گیا۔ شہر شہر نمازفجرکی ادائیگی کے بعد مساجد میں ملکی ترقی وسلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کرائی گئیں۔

یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی مرکزی تقریب اسلام آباد میں ہوگی۔ کشمیری عوام سے یکجہتی کے لیے قومی پرچم کے ساتھ کشمیرکا جھنڈا بھی لہرایا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد جائیں گے اور آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب بھی کریں گے۔

The post ملک بھرمیں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2N6er61

No comments:

Post a Comment