ٰٰیوم آزادی: مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Tuesday, 13 August 2019

ٰٰیوم آزادی: مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

کراچی: یوم آزادی کی مناسبت سے کراچی میں مزار قائد جبکہ لاہور میں مفکر پاکستان علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں مزار قائد پر اعزازی گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، پاکستان نیول اکیڈمی کے چاک وچوبند کیڈٹس نے مزار کی سیکیورٹی کے فرائض سنبھال لیے۔

اعزازی گارڈز کا دستہ پاکستان نیول اکیڈمی کے 48 بہترین کیڈٹس پرمشتمل ہے، اعزازی گارڈز کی جانب سے بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح کو سلامی دی گئی۔

کمانڈنٹ نیول اکیڈمی کموڈور عرفان تاج نے پریڈ کا معائنہ کیا اور مراز قائد پر فاتحہ خوانی کے بعد پھولوں کی چادر بھی چڑھائی، کموڈور عرفان تاج نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔


وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے مزار اقبال پر حاضری دی، مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

اس سے قبل شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی، جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل محمد یوسف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے مزار اقبال پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی، مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے۔

پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے مزار اقبال اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھالے۔ شاعر مشرق کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے سیاسی اور سماجی رہنماؤں اور شہریوں کی بڑی تعداد مزار پر حاضری دے رہی ہے۔

یوم آزادی بطور یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے

واضح رہے کہ ملک بھر میں یوم آزادی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ یوم آزادی پر دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوم آزادی کے دن کا آغاز 31 توپوں جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ اس موقع پر ملک کی سلامتی اور یکجہتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

The post ٰٰیوم آزادی: مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2N82XP4

No comments:

Post a Comment