کراچی: پولیس مقابلوں کی تفتیش سی آئی اے سے کرانے کا فیصلہ - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Wednesday, 22 May 2019

کراچی: پولیس مقابلوں کی تفتیش سی آئی اے سے کرانے کا فیصلہ

کراچی: محکمہ پولیس نے کراچی میں ہونے والے پولیس مقابلوں کی تفتیش سی آئی اے سے کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس مقابلوں کی تفتیش سی آئی اے سے کرانے کا فیصلہ ہوا ہے، اس سلسلے میں ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اے آر وائی نیوز نے نوٹیفکیشن کی کاپی حاصل کر لی، نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس مقابلوں کی تفتیش ڈی آئی جی سی آئی اے کی سربراہی میں ہوگی، پولیس مقابلوں کے مقدمے از خود سی آئی اے منتقل ہو جائیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سی آئی اے کے ماتحت 3 یونٹ تمام مقابلوں کی تفتیش کریں گے، ایسٹ زون میں تفتیش اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کرے گا، ویسٹ زون کے مقابلوں کی تفتیش اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کرے گا، جب کہ ساؤتھ زون میں پولیس مقابلوں کی تفتیش اینٹی کار لفٹنگ سیل کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  کراچی پولیس مقابلہ، مقتول طالبہ نمرہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

نوٹیفکیشن کے مطابق تینوں یونٹس کے ایس ایس پیز تفتیش کے لیے ٹیمیں مقرر کریں گے، گرفتار ملزمان سے تفتیش اور شواہد اکٹھے کیے جائیں گے، اور اس سلسلے میں پیش رفت رپورٹ محکمے کو ہفتہ وار بنیاد پر ارسال کی جائے گی۔

یاد رہے کہ ابھی حال ہی میں شہر قائد کے علاقے انڈا موڑ پر پولیس مقابلے کی زد میں آ کر ایک طالبہ نمرہ جاں بحق ہو گئی تھی۔

The post کراچی: پولیس مقابلوں کی تفتیش سی آئی اے سے کرانے کا فیصلہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2JwDa2h

No comments:

Post a Comment