وزیراعظم آج رات یاکل صبح تک جوتبدیلیاں کرنا چاہتے ہیں وہ ہوجائیں گی،اسدعمر - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Thursday, 18 April 2019

وزیراعظم آج رات یاکل صبح تک جوتبدیلیاں کرنا چاہتے ہیں وہ ہوجائیں گی،اسدعمر

اسلام آباد : وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے پاکستان تحریک انصاف کوخیربادنہیں کہہ رہا، وزیراعظم آج رات یاکل صبح تک جوتبدیلیاں کرنا چاہتے ہیں  وہ ہوجائیں گی، نئےوزیرخزانہ سےکوئی امیدنہ رکھیں کہ 3ماہ میں دودھ کی نہریں بہیں گی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت چھوڑنے کے اعلان کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا جوٹوئٹ کی تھی اسی سلسلےمیں پریس کانفرنس کررہاہوں، وزیراعظم نےپہلےبھی کہاتھاجوپرفارمنس دےگاوہ رہےگا۔

اسد عمر کا کہنا تھا وزیراعظم کابینہ میں ردوبدل کرنےجارہےہیں، وزیراعظم چاہتےتھےمیں کابینہ کاقلمدان لوں لیکن میں نے وزیراعظم کوکہامیں کابینہ کاحصہ نہیں رہناچاہتا، وزیراعظم نےباربارکہاملک کی بہتری کیلئےآپ ہمارےساتھ کام کریں۔

انھوں نے کہا پاکستان تحریک انصاف کےساتھ اچھاسفرگزرا، پی ٹی آئی کےنوجوان ملک کی بہتری چاہتےہیں، سب نےبھرپورساتھ دیا سب کومشکورہوں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا بہتری کی طر ف جارہےہیں اس میں کوئی شک نہیں، تھوڑامشکل وقت ہے،ہمیں کچھ مشکل فیصلےکرناہوں گے، سب سے درخواست ہے مشکل فیصلے کرنے والے کا ساتھ بھی دیں، جہاں پرمعیشت کھڑی تھی اس صورتحال سے نکلنے کیلئے مشکل فیصلے کیے۔

انھوں نے کہا ضروری ہےوزارت خزانہ سےمتعلق فیصلہ جلدکیاجائے،یہ نہیں ہےکہ اس وقت معیشت کےحالات بہترہوگئےہیں، آئی ایم ایف پروگرام میں جارہےہیں آئندہ بجٹ پراثر پڑے گا، نیاوزیرخزانہ ایک مشکل معیشت کوسنبھالےگا۔

اسد عمر کا کہنا تھا سازشوں کاحصہ بننےنہیں آیاتھاجوکرتاہوں سب کےسامنےہے، نئےوزیرخزانہ سےکوئی امیدنہ رکھیں کہ 3ماہ میں دودھ کی نہریں بہیں گی، پاکستان کے وزیر خزانہ پر22 کروڑ عوام کی ذمہ داری ہوتی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا  آج بھی یقین رکھتاہوں نیاپاکستان بنےگااورعمران خان لیڈکریں گے، آئی ایم ایف سےجومعاہدہ کیابہترین شرائط سےکیاایساکوئی نہیں کرسکتاتھا، پاکستان تحریک انصاف کے7سالہ دورمیں بہت مشکلات دیکھیں۔

ان کا کہنا تھا  تحریک انصاف سےتعلق کرسی تک محدودنہیں تھا، انشااللہ عمران خان نیاپاکستان بنانےمیں کامیاب ہوں گے، پاکستان تحریک انصاف کو خیرباد نہیں کہہ رہا، وزیراعظم آج رات یاکل صبح تک جوتبدیلیاں کرناچاہتےہیں وہ ہوجائیں گی

The post وزیراعظم آج رات یاکل صبح تک جوتبدیلیاں کرنا چاہتے ہیں وہ ہوجائیں گی،اسدعمر appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2IshGD9

No comments:

Post a Comment