Thursday, 18 April 2019

وزیراعظم عمران خان نے عمرایوب طلب کرلیا، خزانہ سمیت اہم امورپرگفتگو ہوگی

عمر ایوب

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیرِ توانائی عمرایوب کو طلب کرلیا، خزانہ سمیت اہم امورسے متعلق تبادلہ خیال ہوگا، اسد عمر نے آج ہی وزارتِ خزانہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق آج اسد عمر کے وزارتِ خزانہ چھوڑنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر برائے توانائی عمرایوب ملاقات کے لیے طلب کرلیا ہے، ملاقات میں وزارت ِخزانہ سمیت اہم امورسےمتعلق گفتگو ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد عمر کی جگہ عمر ایوب کو وزیر خزانہ بنانے کی تجویز زیرِ غور ہے اور متوقع طور پر یہ ملاقات اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ عمر ایوب کے علاوہ شوکت ترین،حفیظ شیخ،عشرت حسین ،اورشمشاداختر شامل ہیں۔

یاد رہے کہ آج 18 اپریل 2019 کو تحریک انصاف حکومت کی جانب سے مقرر کردہ وزیر خزانہ نے اپنا قلمدان چھوڑنے کا اعلان کیا ہے، اپنے ٹویٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ کابینہ میں ردوبدل کے عمل میں وزیراعظم عمران خان چاہتے تھے کہ میں خزانہ کے بجائے توانائی کی وزارت سنبھالوں۔ تاہم میں نے ان سے درخواست کی ہے کہ مجھے کابینہ میں کوئی عہدہ نہ دیا جائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ یقین رکھتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان ہی پاکستان کے لیے سب سے بہتر امید ہیں اور انشا اللہ وہ نئے پاکستان کی تعمیر کریں گے۔

اسد عمرنے وزارت خزانہ چھوڑدی

یاد رہےتین دن قبل اے آروائی نیوز نے خبر دی تھی کہ وزیراعظم عمران خان نے کارکردگی کی بنیاد پرپانچ وزراء کےقلمدان تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیرخزانہ اسدعمر، وزیرمملکت برائےداخلہ اورپٹرولیم کےوزراء کے قلمدان تبدیل کیے جائیں گے۔

خبر میں کہا گیا تھا کہ اسد عمرکو وزارت پیٹرولیم دینے اورشہر یارآفریدی کی جگہ اعجاز شاہ کو ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کیاگیا، جبکہ وزارت خزانہ کے لیے ٹیکنو کریٹ مشیر تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔

تاہم وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ کرتے ہوئے اس وقت اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی وزیرکوتبدیل نہیں کیاجا رہا، وزیراعظم نےپیغام بھیجا کہ میڈیاپرغلط خبریں چل رہی ہیں، اس طرح کی خبریں تصدیق کے بغیر نہیں چلنی چاہئیں، غلط خبروں سے ملک اور میڈیا کا بھی نقصان ہوگا۔

The post وزیراعظم عمران خان نے عمرایوب طلب کرلیا، خزانہ سمیت اہم امورپرگفتگو ہوگی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2V2K7NW

No comments:

Post a Comment