Wednesday, 17 April 2019

کراچی ایئرپورٹ پر بھاری مقدار میں ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

کراچی : اینٹی نارکوٹکس فورس کے عملے نے کراچی ایئرپورٹ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے سامان سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس کے عملے نے سعودی عرب ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، مسافر میر محمد غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 3505کے ذریعے جدہ جارہا تھا۔

مسافر کے بیگ کی تلاشی لی گئی تو ٹرالی بیگ کے خفیہ خانوں میں 0.240کلو گرام ہیروئن اور707میتھفیٹا مائن بھی برآمد کرلی گئی، بین الاقوامی منڈی میں اس کی قیمت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔

ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ مسافر میر محمد کو گرفتار کرکے اس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

The post کراچی ایئرپورٹ پر بھاری مقدار میں ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2Xompcx

No comments:

Post a Comment