Thursday, 18 April 2019

اسد عمرنے وزارت خزانہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا

اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر نے وزارت ِ خزانہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا، اے آروائی نیوز نے تین روز قبل کابینہ میں ردو بدل کی اطلاع دی تھی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کچھ دیر قبل ایک ٹویٹ کیا ہے جس میں انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ اب کابینہ میں کوئی وزارت اپنے پاس نہیں رکھیں گے۔

ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ کابینہ میں ردوبدل کے عمل میں وزیراعظم عمران خان چاہتے تھے کہ میں خزانہ کے بجائے توانائی کی وزارت سنبھالوں۔ تاہم میں نے ان سے درخواست کی ہے کہ مجھے کابینہ میں کوئی عہدہ نہ دیا جائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ یقین رکھتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان ہی پاکستان کے لیے سب سے بہتر امید ہیں اور انشا اللہ وہ نئے پاکستان کی تعمیر کریں گے۔

The post اسد عمرنے وزارت خزانہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2Gua1lt

No comments:

Post a Comment