
کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں کوسٹل ہائی وے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 14 افراد کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں کوسٹل ہائی وے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 14 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے قریب تمام افراد کو بسوں سے اتار کر قتل کیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقو ع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
اس سے قبل گزشتہ ماہ کوئٹہ میں سریاب روڈ پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں بلوچستان یونیورسٹی کے سپرنٹنڈنٹ جان کی بازی ہارگئے تھے۔
بلوچستان: نامعوم افراد کی فائرنگ، 5 افراد ہلاک
یاد رہے کہ 2 فروری کو بلوچستان کے علاقے کیچ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 5 افراد کو ہلاک کردیا تھا۔
لیویز حکام کا کہنا تھا کہ زمران کے پہاڑی علاقوں میں لاشوں کی اطلاع ملی جس پر لیویز اہلکار موقع پر پہنچے اور لاشوں کو قبضے میں لے کر اسپتال منتقل کیا۔
لیویز حکام کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق مارے جانے والے افراد منشیات ڈیلرتھے، جنہیں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔
The post کوئٹہ: کوسٹل ہائی وے پرفائرنگ سے 14 افراد قتل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2Ur0cse
No comments:
Post a Comment