
کیا آپ کو سالِ نو کی مبارک باد دینے کے لیے الفاظ نہیں مل رہے ، لیجیے ہم آپ مشکل منتخب اشعار کے ذریعے آسان کردیتے ہیں۔
سال 2018 اپنی تمام تر ہنگامہ خیزیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہورہا ہے اور سال 2019 کچھ ہی دیر گھنٹوں بعد اپنی پوری آب وتاب کے ساتھ طلوع ہوجائے گا، اس حسین لمحے میں اپنے دوستوں، رشتے داروں ، قرابت داروں اور ان کو جو آپ کے دل کے قریب ہیں ، شعر کے ذریعے مبارک باد دیں کہ اس کا لطف ہی کچھ اور ہے ۔
آپ کی سہولت کے لیے ہم نامور شعرا کے کلام میں سے سالِ نو کے حوالے سے اشعار منتخب کیے ہیں ، اور ہمیں قوی امید ہے کہ ان میں سے کوئی نہ کوئی شعر آپ کے حالات و جذبات کی ترجمانی کررہا ہوگا۔
دیکھیے پاتے ہیں عشاق بتوں سے کیا فیض
اک برہمن نے کہا ہے کہ یہ سال اچھا ہے
آج اک اور برس بیت گیا اس کے بغیر
جس کے ہوتے ہوئے ہوتے تھے زمانے میرے
اک اجنبی کے ہاتھ میں دے کر ہمارا ہاتھ
لو ساتھ چھوڑنے لگا آخر یہ سال بھی
کون جانے کہ نئے سال میں تو کس کو پڑھے
تیرا معیار بدلتا ہے نصابوں کی طرح
آنے والا ہے دورِ خاموشی
گفتگو ہے گنوار پن، دم لے
منہدم ہوتا چلا جاتا ہے دل سال بہ سال
ایسا لگتا ہے گرہ اب کے برس ٹوٹتی ہے
یہ کس نے فون پے دی سال نو کی تہنیت مجھ کو
تمنا رقص کرتی ہے تخیل گنگناتا ہے
اب کے بار مل کے یوں سالِ نو منائیں گے
رنجشیں بھُلا کر ہم نفرتیں مٹائیں گے
نہ کوئی رنج کا لمحہ کسی کے پاس آئے
خدا کرے کہ نیا سال سب کو راس آئے
The post سالِ نوکے منتخب اشعار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2GPA6h7
No comments:
Post a Comment