ہمارے خلاف جعلی اور جھوٹی جے آئی ٹی رپورٹ ہے: بلاول بھٹو - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Monday, 31 December 2018

ہمارے خلاف جعلی اور جھوٹی جے آئی ٹی رپورٹ ہے: بلاول بھٹو

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اصل سیاستدان وہ ہے جو عوام کے مسائل حل کرے، ہمارے خلاف جعلی اور جھوٹی جے آئی ٹی رپورٹ ہے۔ عدالت میں کیس بھرپور انداز سے لڑیں گے اور سازش بے نقاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری متحدہ قومی موومنٹ کے مقتول رہنما علی رضا عابدی کے گھر پہنچے۔ بلاول بھٹو نے علی رضا عابدی کے گھر والوں سے تعزیت کی اور افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے شہید کے قتل سے متعلق ان کے والد سے تفصیلات بھی معلوم کیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ علی رضا عابدی کا قتل قابل مذمت ہے۔ وہ نوجوان سیاستدان تھے، ان کی کمی محسوس ہو رہی ہے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ علی رضا عابدی کا قتل کراچی کے لیے بہت بڑا نقصان ہے، کراچی کو ایسے نوجوانوں کی ضرورت ہے۔ امن و امان کی صورتحال سے متعلق وزیر اعلیٰ سندھ سے بات کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ اصل سیاستدان وہ ہے جو عوام کے مسائل حل کرے، ہمارے خلاف جعلی اور جھوٹی جے آئی ٹی رپورٹ ہے۔ عدالت میں کیس بھرپور انداز سے لڑیں گے اور سازش بے نقاب کریں گے۔

بلاول نے کہا کہ ہماری توجہ دہشت گردی جیسے سنجیدہ مسائل پر ہونی چاہیئے، ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔ ماضی میں بھی ایسے مراحل سے گزر چکے ہیں۔ آصف زرداری 11 سال جیل میں رہے اور پھر باعزت بری ہوئے۔

The post ہمارے خلاف جعلی اور جھوٹی جے آئی ٹی رپورٹ ہے: بلاول بھٹو appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2Aogdbf

No comments:

Post a Comment