دبئی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Monday, 26 November 2018

دبئی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

Pakistan

دبئی : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دبئی ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز مہمان ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر176 رنز بنا لیے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز روس ٹیلر اور ٹام لیتھم نے اننگز کا آغاز کیا۔

نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 146 رنز پر گری، فاسٹ باؤلر حسن علی نے ٹام لیتھم کو آوٹ کیا، اس وقت مہمان ٹیم کی جانب سے روس ٹیلر 68 رنزاورایچ نکولس17 رنز بنا کرکریز پرموجود ہیں۔

یاسر شاہ کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت گزشتہ روز نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 90 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی جس کے بعد کپتان سرفراز احمد نے فالو آن کرایا تو پاکستان کو نیوزی لیند پر 328 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔

یاسر شاہ کی ایک اننگز میں آٹھ وکٹیں


لیگ اسپنریاسر شاہ نے ایک اننگز میں نیوزی لینڈ کے 8 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا، دوسری اننگز میں بھی یاسر شاہ نے 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

دبئی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کی ٹیم 90 رنزبنا کرآؤٹ


یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دبئی ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز مہمان ٹیم 90 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

The post دبئی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2KE8bPG

No comments:

Post a Comment