
لاہور: 56 کمپنیوں میں مبینہ کرپشن سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار نے شہباز شریف کو فوری طور پر عدالت طلب کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے پچاس سے زائد کمپنیوں میں سرکاری افسران کی بھاری تنخواہوں پر بھرتی کے معاملے پر از خود نوٹس لیا۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری افسران کو بھاری تنخواہوں پر کیسے بھرتی کیا گیا، شہباز شریف عدالت میں پیش ہوکر وضاحت دیں۔
ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کمپنیوں میں براہ راست رول نہیں تھا، چیف جسٹس نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے رول کے بغیر تو یہاں مکھی بھی نہیں اڑتی۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے اے جی پنجاب کو مخاطب کرکے کہا کہ اپنے وزیر اعلیٰ سے پوچھیں کہ وہ کہاں ہیں اور کس وقت عدالت میں پیش ہوں گے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ معلوم کر کے بتایا جائے کہ مذکورہ کمپنیوں میں تعینات ان افسران کی کتنی پراپرٹی ہے تاکہ قوم کا پیسا واپس لوٹایا جاسکے۔
چیف جسٹس کےحکم پرحمزہ شہباز کےخلاف مقدمہ درج، تشدد اورہراساں کی دفعات شامل
چیف جسٹس کے فیصلے پر اربن پلاننگ اینڈ منیجنگ کمپنی کے سربراہ نے عدالت میں دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود کشی کرلیں گے۔
ثاقب نثار نے دھمکی کے جواب میں کہا کہ عدالت اس دھمکی کے بعد بھی اپنا فیصلہ نہیں بدلے گی۔ عدالت نے نیب کو 6 کمپنیوں کے سی ای اوز کی جائیداد کا تخمینہ لگانے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ جس کمپنی کے سربراہ نے قوم کا پیسا نہیں لوٹایا اسے جیل ہوگی۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
The post 56 کمپنیوں میں کرپشن، چیف جسٹس نے شہباز شریف کو طلب کرلیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2sww1UG
No comments:
Post a Comment