فیفا ورلڈ کپ: مصر، اسپین کی فتوحات، ایران اور بیلجیئم کا میچ برابر - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Monday, 22 June 2026

فیفا ورلڈ کپ: مصر، اسپین کی فتوحات، ایران اور بیلجیئم کا میچ برابر

نیویارک(22 جون 2026): فیفا ورلڈ کپ کے دوران کھیلے گئے سنسنی خیز میچوں میں مصر اور اسپین نے اپنے اپنے میچ جیت لیے جبکہ دیگر دو میچ برابر رہے۔

ٹورنامنٹ کے ایک اہم میچ میں مصر نے نیوزی لینڈ کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیدی۔ میچ کے آغاز میں نیوزی لینڈ نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور فن سرمین نے 15 ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔

تاہم دوسرے ہاف میں مصر نے شاندار واپسی کی۔ مصری کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے یکے بعد دیگرے تین گول داغ کر میچ 1-3 سے اپنے نام کرلیا۔

ایک اور میچ میں اسپین نے یکطرفہ مقابلے کے بعد سعودی عرب کو 0-4 سے عبرتناک شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی کا امکان روشن کر لیا ہے۔ ہسپانوی ٹیم نے کھیل کے آغاز سے ہی میچ پر گرفت مضبوط رکھی اور پہلے ہاف میں تین جبکہ دوسرے ہاف میں ایک گول اسکور کیا۔

اس سے قبل یوروگوئے اور کیپ ورڈے کے درمیان کھیلا گیا میچ 2-2 گول سے برابر رہا۔ پہلے ہاف کے اختتام پر یوروگوئے کو 1-2 کی برتری حاصل تھی، لیکن دوسرے ہاف کے 61 ویں منٹ میں کیپ ورڈے کے ہیلو وریلا نے شاندار گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔

ادھر ایران اور بیلجیئم کے درمیان کھیلا گیا میچ بھی بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ میچ کے دوران بیلجیئم کے ایک کھلاڑی کو فاؤل کرنے پر ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا تھا، تاہم ایرانی ٹیم اس صورتحال کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/D8mgJbS

No comments:

Post a Comment