
نیویارک : وزیراعظم عمران خان آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سےون آن ون ملاقات کریں گے، جس میں مقبوضہ کشمیرکی صورتحال ، افغان امن عمل اور دوطرفہ تعلقات پر گفتگو ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی آج نیویارک میں مصروفیات کاشیڈول جاری کردیا گیا ، وزیراعظم عمران خان آج امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات کریں گے۔
ملاقات میں وزیراعظم عمران خان مقبوضہ وادی میں بھارتی جارحیت اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیو ں کی تازہ صورتحال سے صدرٹرمپ کو آگاہ کریں گے۔
ملاقات میں افغان عمل اور دو طرفہ تعلقات سمیت دیگر باہمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
دوسری جانب شیڈول کےمطابق وزیراعظم صبح ناشتے کی میزپربرطانوی ہم منصب سے ملیں گے جبکہ وزیراعظم کی ترک صدر طیب رجب اردگان سے بھی آج ملاقا ت ہوگی۔
عمران خان سوئٹزرلینڈ کے صدر اور اٹلی کے وزیراعظم ، چینی وزیرخارجہ سمیت ورلڈبینک کے صدر سے بھی آج ملاقاتیں کریں گے۔
وزیراعظم کونسل آف فارن ریلیشنزسےخطاب کریں گےاور موسمیاتی تغیرپرعالمی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔
امریکی صدر ٹرمپ کے سابق مشیر اور ری پبلکن رہنما ساجد تارڑ نے اے آروائی نیوز سے گفتگو میں کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی آج امریکی صدرٹرمپ سے ملاقات اہم ہے، صدرٹرمپ پہلے ہی کشمیر پرثالثی کی پیش کش کرچکے ہیں اور گزشتہ روز مودی سے ملاقات بھی ان کی ہو چکی ہے۔
گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کے وفد سے ملاقات میں کہا تھا کہ کشمیریوں کےحقوق کیلئے وہ ہرسطح پر آواز اٹھائیں گے،اور اُن کے سفیربن کر دنیا کے کونےکونے میں جائیں گے۔
خیال رہے 24 ستمبر کو وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے استقبالیے میں شرکت کریں گے اور امریکی سرمایہ کاروں اور ہیومین رائٹس واچ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے ملاقات کریں گے جبکہ اسی دن عمران خان امریکی صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کے عشائیے میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے ، اسی روز مصر، ایتھوپیا اور نیوزی لینڈ کے وزرا ئے اعظم سے ملاقاتیں کریں گے اور 27 ستمبر کوہی نیویارک میں پریس کانفرنس بھی کریں گے۔
واضح رہے 22 جولائی کو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان بھارت کے مابین ثالثی کی پیش کش کی تھی۔
صدرٹرمپ نے یہ انکشاف بھی کیا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کشمیرکے تنازع پرثالثی کی درخواست کی تھی تاہم بھارت میں امریکی صدرکے بیان پرہنگامہ آرائی کے بعد مودی سرکارنے صدرٹرمپ کے بیان کی تردید کردی تھی۔
The post وزیراعظم عمران خان کی آج امریکی صدرٹرمپ سےاہم ملاقات ہوگی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/30imy6Z
No comments:
Post a Comment