وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا میں کفایت شعاری کے بھارت میں بھی چرچے - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Wednesday, 25 September 2019

وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا میں کفایت شعاری کے بھارت میں بھی چرچے

نئی دہلی : بھارتی میڈیا بھی وزیراعظم عمران خان کےدورہ امریکا میں کفایت شعاری کے اقدامات کی تعریف کیےبغیرنہ رہ سکا اور مشورہ دیا کہ بھارت کے سیاستدان عمران خان سے سیکھیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا میں کفایت شعاری کے سرحدپاربھی چرچے ہونے لگے اور بھارتی میڈیابھی وزیراعظم کی تعریف کیے بغیرنہ رہ سکا۔

بھارتی اخبار انڈیا ٹو ڈے میں وزیراعظم پاکستان کی کفایت شعاری پر آرٹیکل شائع کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ عمران خان ملک کوخراب معاشی صورتحال سےنکالنےکیلئے کوشاں ہیں،دورہ امریکاکیلئےکمرشل پروازمیں سفرکیا۔

آرٹیکل میں کہا گیا عمران خان سے پہلےپاکستانی حکمران خصوصی طیاروں میں سفرکرتےتھے، عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس کےاخراجات 32فیصد گھٹائے، انھوں نے اس سے پہلے دورہ امریکا پر بھی کمرشل فلائٹ میں سفرکیا۔

بھارتی اخبار کا کہنا تھا کہ پاکستانی وزیراعظم نےامریکا میں پُرتعیش ہوٹل کےبجائےاپنے سفارتخانےمیں قیام کیا، سابق پاکستانی حکمرانوں کا چارٹرڈ طیاروں کا استعمال معمول تھا، عمران خان کادورہ امریکاکفایت شعاری مہم کاتسلسل ہے۔

بھارتی صحافی نے اپنے حکمرانوں کو وزیراعظم پاکستان کی تقلید کا مشورہ دیتے ہوئےکہا معاشی مسائل سے دوچار بھارت کے سیاستدان عمران خان سے سیکھیں۔

The post وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا میں کفایت شعاری کے بھارت میں بھی چرچے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2kXPw8P

No comments:

Post a Comment