سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کوجسمانی ریمانڈ کیلیے آج عدالت میں پیش کیا جائے گا - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Sunday, 22 September 2019

سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کوجسمانی ریمانڈ کیلیے آج عدالت میں پیش کیا جائے گا

اسلام آباد : نیب ٹیم سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کو جسمانی ریمانڈ کے لیے آج عدالت میں پیش کریں گی، ہفتے کو عدالت نے ملزم کو 2 روزہ راہداری ریمانڈپر نیب کے حوالے کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق نیب ٹیم کی جانب سے سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کو آج احتساب عدالت میں جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیاجائےگا ، جہاں ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

یاد رہے ہفتے کو اسلام آباد میں تعطیل کے باعث ملزم کو راولپنڈی کی عدالت کے جج اسماعیل جوئیہ کے روبرو پیش کیا گیا تھا، عدالت نے ملزم کو 2 روزہ راہداری ریمانڈپر نیب کے حوالے کیا تھا۔

واضح رہے سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کو نیب راولپنڈی نے کراچی سے گرفتار کیا تھا، ملزم پر کراچی میں باغ ابن قاسم کی زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور کروڑوں کےغیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام ہے۔

مزید پڑھیں : احتساب عدالت نے لیاقت قائم خانی کا دو روزہ راہداری ریمانڈ دے دیا

ملزم کے گھر اورتجوریوں سےزیورات،زمینوں کےکاغذات اور قیمتی سامان برآمدہوا جبکہ نیب ملزم کی پُرتعیش گاڑیاں اور قیمتی اسلحہ بھی تحویل میں لے چکا ہے جبکہ لیاقت قائم خانی کے اثاثوں کی مالیت کا تخمیہ دس ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

خیال رہے نیب کی جانب سے سابق ڈی جی پارکس اور میئر کراچی کے مشیر لیاقت قائم خانی پر مزید تین ریفرنسز درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا، دوران تفتیش کئی اہم انکشافات ہوئے تھے ، جن کے مطابق لیاقت قائم خانی نے بیس سال میں ایسے 71 پارکس بنائے، جو صرف کاغذات میں موجود ہیں، ملزم نے پارکس میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کے ناموں پر ایک ارب روپے ہڑپ کیے۔

لیاقت قائم خانہ بلدیہ عظمٰی کراچی کے طاقت ور ترین افسر سمجھے جاتے تھے، سیاسی اثر و رسوخ کے باعث وہ اٹھارہ سال سے تحقیقاتی اداروں سے بچتے رہے۔

لیاقت قائم خانی کے خلاف نیب تحقیقات شروع ہوئیں، پھربند کر دی گئی، 2013 میں بھی اینٹی کرپشن نے شہید بے نظیرپارک میں کرپشن کی تحقیقات کی، اینٹی کرپشن نے بھی لیاقت قائم خانی کے خلاف تحقیقات روک دی گئی تھی۔

The post سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کوجسمانی ریمانڈ کیلیے آج عدالت میں پیش کیا جائے گا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2VbSSCJ

No comments:

Post a Comment