35اراکین کانگریس کا اقوام متحدہ میں امریکی مندوب کو خط - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Monday, 23 September 2019

35اراکین کانگریس کا اقوام متحدہ میں امریکی مندوب کو خط

نیویارک: مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف 35 اراکین کانگریس نے اقوام متحدہ میں امریکی مندوب کو خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق خط میں امریکی اراکین کانگریس نے کشمیر کی صوت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کے حل پر زور دیا ہے۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے باعث پاکستان بھارت میں کشیدگی بڑھ رہی ہے، پاکستان بھارت دونوں جوہری قوتیں ہیں، جنوبی ایشیا میں کشیدگی پوری دنیا کے لئے خطرہ ہے۔

’بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کی ہے، کشمیریوں کو انفرادی حیثیت دی گئی تھی، بھارت نے کشمیر کی انفرادی حیثیت کو ختم کیا، بھارت نے کشمیر میں فوجی تعینات کئے ہوئے ہیں۔

امریکی سینیٹر کی ٹرمپ مودی ریلی پر تنقید، مسلم ڈے پریڈ میں کشمیر خصوصی توجہ کا مرکز

خط کے مطابق 5 اگست سے کشمیر میں نقل وحرکت کی اجازت نہیں ہے، بھارت نے کشمیر میں رابطوں کے تمام ذرائع منقطع کردیے ہیں، امریکا، پاکستان اور بھارت میں مذاکرات پر زور دے۔

اراکین کانگریس کے خط میں مزید گیا ہے کہ امریکا پاکستان بھارت میں کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کرسکتا ہے، دنیا کو محفوظ بنانے کے لئے پاک بھارت مذاکرات انتہائی ضروری ہیں، ہمیں بتایا جائے امریکی مشن اقوم متحدہ میں کیا کردار ادا کررہا ہے۔

The post 35اراکین کانگریس کا اقوام متحدہ میں امریکی مندوب کو خط appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2mkO68D

No comments:

Post a Comment