
روم : اٹلی کے جنگلات میں بڑے پیمانے پر آتشزدگی کا باعث بننے والے دو طالبعلموں پر عدالت نے 2 کروڑ 82 لاکھ 4 ہزار سے زائد امریکی ڈالرز کا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں طالب علموں پر الزام تھا کہ انہوں نے گزشتہ برس دسمبر میں اٹلی کے پہاڑی علاقے میں واقع گھر پر باربی کیو کی دعوت کی جس کے باعث جنگلات میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔
طالب علموں پر آگ کے باعث ہونے والے نقصانات کو مدنظر رکھتے ہوئے اُن پر جرمانہ عائد کیا گیا، عدالتی حکم کے مطابق نوجوانوں کو فی کس ایک کروڑ 30 لاکھ یورو جرمانے کی رقم ادا کرنا ہوگی۔
مزید پڑھیں: جنگلات میں ہولناک آتشزدگی کے باعث 26 فائر فائٹرز ہلاک
دوسری جانب طالب علموں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ جنگلات میں لگنے والی آگ کے واقعے پر انہیں قربانی کا بکرا بنایا گیا جس کی وضاحت فی الحال نہیں کی جاسکتی۔
نوجوانوں کا کہنا تھا کہ ہم تو خود اس حادثے کے حقیقی متاثرین ہیں، آگ لگنے کے فوری بعد ہم نے فائر بریگیڈ کو اطلاع دی اور اپنی مدد آپ کے تحت اسے بجھانے کی بھی کوشش کی۔
تفتیشی افسر کے مطابق جنگل میں ہونے والی آتشزدگی کی بڑی وجہ باربی کیو میں استعمال ہونے والے کوئلے تھے کیونکہ خشک موسم اور ہوا میں ان کی چنگاریاں لگنے سے آگ تیزی کے ساتھ پھیلی۔ پولیس نے باربی کیو کرنے والے دو نوجوانوں اور گھر کے مالک کو بھی گرفتار کرلیا۔
The post باربی کیو کا شوق نوجوانوں کو مہنگا پڑ گیا، ڈھائی کروڑ یورو جرمانہ عائد appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2IpqVDZ
No comments:
Post a Comment