اسد عمر کا استعفیٰ، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Thursday, 18 April 2019

اسد عمر کا استعفیٰ، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی

کراچی: وزیر خزانہ اسد عمر کی وزارت خزانہ چھوڑنے سے متعلق مصدقہ اطلاعات کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس میں 145 پوائنٹس کی کمی واقع ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اسد عمر کے وزارت خزانہ چھوڑنے کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی چھا گئی، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 145 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

کاروبار میں مندی کے بعد 100 انڈیکس 36 ہزار 600 پوائنٹس کی سطح سے نیچے آگیا۔

خیال رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی تھی، منگل کے روز 100 انڈیکس کی 37 ہزار 400 کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تھی۔

تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں 20 ارب 20 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا اور کاروباری حجم 9.16 فیصد کم ہوگیا، جبکہ 56.72 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

دوران ٹریڈنگ 100ا نڈیکس 37 ہزار 697 پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی دیکھا گیا تھا۔

رواں ہفتے کے آغاز پر سرمایہ کاری مالیت میں 20 ارب 20 کروڑ 60 لاکھ 80 ہزار 556 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 76 کھرب 61 ارب 91 کروڑ 40 لاکھ 33 ہزار 206 روپے ہوگئی تھی۔

The post اسد عمر کا استعفیٰ، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2Ivyp8C

No comments:

Post a Comment