معروف بھارتی اداکار قادر خان طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Sunday, 30 December 2018

معروف بھارتی اداکار قادر خان طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

اداکار قادر خان

ممبئی : بھارتی فلموں کے معروف اداکار قادر خان طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جاملے، وہ گزشتہ کئی روز سے بیماری اور کمزوری کے باعث چلنے پھرنے سے بھی معذور تھے۔

تفصیلات کے مطابق بے شمار بھارتی فلموں میں اپنی مزاحیہ اداکاری سے شائقین کو محظوظ کرنے والے معروف اداکار قادر خان طویل عرصہ بیمار رہنے کے بعد انتقال کرگئے۔

چند سال قبل قادر خان کے گھٹنوں کی سرجری ہوئی تھی جس کے بعد ڈاکٹرز نے کہا تھا کہ انہیں چلنے کی پریکٹس کرنی ہوگی لیکن کمزوری کے باعث انہوں نے چلنے سے انکار کردیا اور  اپنی وہیل چیئر پر ہی بیٹھنا پسند کیا۔

قادر خان نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز مزاحیہ اداکار کے طور پر کیا، انہوں نے سینکڑوں فلموں میں کام کیا۔ وہ ایک ورسٹائل فنکار تھے، فلمی کیرئیر میں انہوں نے متعدد قسم کے رول کئے اور ہر کردار میں جان ڈال دی۔

مزید پڑھیں: بالی ووڈ اداکار قادر خان چلنے پھرنے سے قاصر، وہیل چیئر استعمال کرنے لگے

وہ شعلے فلم کے جانے پہچانے اداکار امجد خان مرحوم کے بھائی تھے، ان کی متعدد فلموں نے سلور اور گولڈن جوبلی کیا، اس کے علاوہ مرحوم نے متعدد کامیاب فلمیں بھی پروڈیوس کیں۔

The post معروف بھارتی اداکار قادر خان طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2VgQAly

No comments:

Post a Comment