نئے سال پر افواج پاکستان کا یک جہتی کا پیغام - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Monday, 31 December 2018

نئے سال پر افواج پاکستان کا یک جہتی کا پیغام

راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ 2019 انشاء اللہ پاکستان کی ترقی کا سال ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر افواج پاکستان کی جانب سے نئے سال پر یک جہتی کا پیغام جاری کیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا پُر امن، متحرک اور آگے بڑھتا ہوا پاکستان ہمارا قومی عزم ہے۔

میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ میں لکھا ’دعا ہے اللہ تعالیٰ پاکستان پر رحمتیں جاری رکھے،آمین۔‘

آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل نے مزید کہا کہ متحد ہو کر ہی ہم اپنی کام یابیوں کو دوام دے سکتے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے پُر عزم پاکستانیوں اور شہدا کو سلام بھی پیش کیا۔

The post نئے سال پر افواج پاکستان کا یک جہتی کا پیغام appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2GMqkMP

No comments:

Post a Comment