سپریم کورٹ میں جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت آج ہوگی - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Sunday, 30 December 2018

سپریم کورٹ میں جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت آج ہوگی

Supreme Court

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت آج ہوگی تاہم آصف علی زرداری، بلاول بھٹو اور فریال تالپور عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت کرے گا۔

عدالت عظمیٰ نے بلاول بھٹو زرداری، آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور سمیت دیگر سے جے آئی ٹی رپورٹ پر جواب طلبی کے نوٹس جاری کررکھے ہیں۔

جعلی اکاؤنٹس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے ملزمان کے خلاف 16 ریفرنسز دائر کرنے کی درخواست کی ہے۔

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس: ملزمان کی جے آئی ٹی رپورٹ مسترد کرنےکی استدعا

دوسری جانب ملزمان انور مجید اور عبدالغنی نے سپریم کورٹ میں اپنے جمع کرائے گئے جواب میں خود کو معصوم قرار دے کر جے آئی ٹی رپورٹ مسترد کرنے کی استدعا کی ہے۔

یاد رہے کہ جے آئی ٹی سربراہ نے 20 دسمبر کو جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی حتمی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی تھی

جعلی اکاؤنٹس کیس: آصف زرداری سمیت 172 افراد کے بیرونِ ملک سفر پر پابندی

بعدازاں حکومت نے رپورٹ کی روشنی میں پیپلزپارٹی کی قیادت سمیت 172 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈال دیے تھے۔

The post سپریم کورٹ میں جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت آج ہوگی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2Su48Iu

No comments:

Post a Comment