
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 2018 میں پی ٹی آئی کے حکومت میں آنے سے کچھ دو اور کچھ لو کی سیاست ختم ہوگئی.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا. ان کہنا تھا کہ سندھ کے عوام کا پیسہ دبئی لندن میں خرچ ہوتا رہا.
انھوں نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ سے پتا لگا کہ سندھ میں لوٹ مار کیسے کی گئی، سندھ کے عوام کے اسپتالوں کا پیسہ لوٹا گیا، میگا منی لانڈرنگ کا مقدمہ ہم نے شروع نہیں کیا تھا.
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ غریبوں کا پیسہ گھوم گھوم کر زرداری صاحب کے اکاؤنٹ میں آتا تھا، چوہدری نثار بہ طور وزیرداخلہ منی لانڈرنگ کیس پردو سال کیوں خاموش رہے، نواز اور زرداری کی سیاست کرنی ہے، تو کرپشن کو حلال قراردی دیتے ہیں.
مزید پڑھیں: وزیر اعلیٰ سندھ کے خلاف سندھ اسمبلی میں تحریک التوا جمع
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے جے آئی ٹی پرکسی قسم کا اثر یا دباؤ استعمال نہیں کیا، تاثر دیا جارہا ہے کہ سندھ حکومت کا تختہ الٹنےکی کوشش کررہے ہیں، کسی وفاقی وزیر نے سندھ میں گورنرراج کی بات نہیں کی.
The post پی ٹی آئی کے حکومت میں آنے سے کچھ دو اور کچھ لو کی سیاست ختم ہوگئی: فواد چوہدری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2BTtAjw
No comments:
Post a Comment