نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز پر سماعت آج ہوگی - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Monday, 26 November 2018

نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز پر سماعت آج ہوگی

Nawaz Sharif

اسلام آباد : احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت آج ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت کریں گے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف احتساب عدالت میں پیش ہوں گے، جبکہ ان کے وکیل خواجہ حارث تفتیشی افسر محمد کامران پر جرح کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں فریقین آج حتمی دلائل دیں گے، نواز شریف کے 342 کے تحت پیشگی سوال نامہ دینے کا فیصلہ بھی ہونے کا امکان ہے۔

فلیگ شپ ریفرنس: خواجہ حارث کی تفتیشی افسر پرجرح


احتساب عدالت میں گزشتہ روز سماعت کے دوران تفتیشی افسر محمد کامران کا کہنا تھا کہ ایم ایل اے کے جواب میں لینڈ رجسٹری کی کاپی ظاہر شاہ سے لی تھی، لینڈ رجسٹری میں ظاہر نمبر دو الگ الگ پراپرٹیزکی تھیں۔

یاد رہے کہ 16 نومبر کو احتساب عدالت نے نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز نمٹانے کے لیے ٹرائل کورٹ کی مدت میں توسیع کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا جس پر فیصلہ سناتے ہوئے سپریم کورٹ نے 3 ہفتے میں ٹرائل مکمل کرنے کا حکم دیا تھا۔

The post نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز پر سماعت آج ہوگی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2BzQxti

No comments:

Post a Comment