پاکستان میں ماحول دوست سیاحت کی بے پناہ گنجائش ہے، وزیرِ اعظم عمران خان - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Monday, 26 November 2018

پاکستان میں ماحول دوست سیاحت کی بے پناہ گنجائش ہے، وزیرِ اعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ماحول دوست سیاحت کو فروغ دینے کی بے پناہ گنجائش موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ جنوب میں ہمارے ساحلوں سے شمال کے مرغزاروں تک یہ سرزمین سیاحت کی بھرپور تاریخ سے بھری پڑی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں خوب صورت پاکستان کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے ملک میں ماحول دوست سیاحت کے فروغ کا عزم کر رکھا ہے، اس عزم کو ہم پورا کریں گے۔ خیال رہے وزیرِ اعظم نے حال ہی میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا آغاز بھی کیا تھا۔

گزشتہ ہفتے وزیرِ اعظم عمران خان نے ملک میں سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ سیاحت کے فروغ کے راستے سے تمام رکاوٹیں دور کی جائیں گی۔


یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم کا سیاحت کے فروغ کے لیے ٹاسک فورس قائم کرنے کا حکم


سیاحت پر قومی ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انھوں نے ہدایت کی تھی کہ ملک میں سیاحت سے متعلق منصوبوں کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی اور ثقافتی تحفظ کو بھی یقینی بنایا جائے۔

The post پاکستان میں ماحول دوست سیاحت کی بے پناہ گنجائش ہے، وزیرِ اعظم عمران خان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2QqDv9W

No comments:

Post a Comment