پی آئی اے میں انکوائریوں کو فوری نمٹانے کے حکم، افسران و ملازمین میں کھلبلی مچ گئی - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Monday, 26 November 2018

پی آئی اے میں انکوائریوں کو فوری نمٹانے کے حکم، افسران و ملازمین میں کھلبلی مچ گئی

پی آئی اے میں انکوائریوں

کراچی : پی آئی اے کے سربراہ ایئر مارشل ارشد ملک نے قومی ایئر لائن میں انکوائریوں کو فوری نمٹانے کے حکم دے دیا، افسران میں کھلبلی مچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے نئے سربراہ ایئر مارشل ارشد ملک نے ادارے کی بہتری کیلئے اہم فیصلے کرلیے، انہوں نے قومی ایئر لائن میں انکوائریوں کو فوری نمٹانے کے حکم دے دیا ہے جس کے بعد پی آئی اے افسران میں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔

حکم نامے کے مطاق پی آئی اے کے ملازمین اور افسروں کے خلاف انکوائریوں کو ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، اس کے علاوہ پی آئی اے میں ڈسپلنری ایکشن کو سات دن کے اندر مکمل کیا جائے گا۔

کسی بھی شعبہ کے ملازم اور افسر کے خلاف کارروائی کی ابتدائی رپورٹ اس شعبہ کا سربراہ ایک ہفتہ میں فراہم کرے گا، حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ پرانی اور طویل دورانیے کی انکوائریوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سالہا سال سے پی آئی اے میں افسروں اور ملازمین کے خلاف کی جانے والی انکوائریوں پر کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکا، نئے حکم نامے کے بعد موجودہ اور سابقہ سی بی اے کے ذمہ داروں میں بھی کھلبلی مچ گئی ہے۔

The post پی آئی اے میں انکوائریوں کو فوری نمٹانے کے حکم، افسران و ملازمین میں کھلبلی مچ گئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2SfFDyb

No comments:

Post a Comment