صدر مملکت عارف علوی نے دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 کا افتتاح کردیا - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Monday, 26 November 2018

صدر مملکت عارف علوی نے دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 کا افتتاح کردیا

کراچی: صدر مملکت عارف علوی نے دفاعی نمائش آئیڈیاز2018 کا افتتاح کردیا اور کہا کہ پاک فوج دنیامیں دہشت گردی کیخلاف تجربہ کارفورس ہے اور دہشت گردی کےخاتمےمیں پاک فوج کاکردارقابل ستائش ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے کراچی ایکسپو سینٹر میں ملک کی سب سے بڑی دفاعی نمائش آئیڈیازدوہزار اٹھارہ کا افتتاح کردیا۔

صدرعارف علوی نے آئیڈیاز2018 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا میرےلیےدفاعی نمائش میں ہونااعزازکی بات ہے، آئیڈیاز2018 منعقد کرانے پر مبارکباد دیتاہوں، دفاعی نمائش کےانعقاد پرانتظامیہ مبارکبادکی حقدارہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاک فوج دہشت گردوں کیخلاف سیسہ پلائی دیوارہے، میرےلیےدفاعی نمائش میں شرکت اعزازکی بات ہے، دہشت گردی کےخاتمےمیں پاک فوج کاکردارقابل ستائش ہے، پاک فوج دنیامیں دہشت گردی کیخلاف تجربہ کارفورس ہے۔

عارف علوی نے کہا افغانستان جنگ کے32لاکھ متاثرین کوپاکستان میں پناہ دی ، ہم امن چاہتےہیں اورخطےمیں استحکام کےخواہاں ہیں، ہمسایوں کےساتھ بہترین تعلقات اورخوشگوارماحول چاہتےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنےملک کےدفاع کیلئےہم ہرقدم اٹھائیں گے، ہمارےہتھیاردفاع کےلیےہیں، دہشت گردوں نےہماری معیشت کوبہت نقصان پہنچایا، ہمیں پاک فوج کےشہداپرفخرہے۔

صدر مملکت نے کہا پاکستان کی معیشت کو اپنے پاؤں پرکھڑا کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، حکومت نئےپاکستان کےحصول کی راہ پرگامزن ہے، دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی قربانیاں دنیاکےسامنےہیں، مسائل حل ہونے چاہیئں، جنگ کوئی حل نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان ہرشہری کوبھرپورتحفظ فراہم کرتاہے، عوام کی فلاح وبہبوداوران کی حفاظت حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے، جےایف تھنڈر، سپر مشاق طیاروں اوردیگر دفاعی آلات کی تیاری پر فخر ہے۔

مسئلہ کشمیر کے حوالے سے عارف علوی نے کہا جنگ کسی مسئلےکاحل نہیں،مسائل باہمی مذاکرات سےحل ہوسکتےہیں، مسئلہ کشمیرسمیت تمام مسائل کاحل چاہتےہیں، بھارت طاقت سے کشمیریوں کو نہیں دبا سکتا، بھارت کومذاکرات کی میزپرآناہوگا

صدر کا کہنا تھا کہ یقین سے کہتا ہوں پاکستان جیسا خوبصورت ملک کوئی نہیں، خطے میں امن واستحکام کیلئےبھرپورطریقےسےکوشاں ہیں، پاکستان جغرافیائی لحاظ سےبہترین مقام پرہے، پاکستان خطےکےمسائل کامذاکرات سےحل چاہتاہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ حکومت تاجراورسرمایہ کاروں کیلئےسازگارماحول فراہم کررہی ہے، پاکستان پوسٹل سروسزنےآئیڈیاز2018کاٹکٹ جاری کیاہے۔

خیال رہے دفاعی نمائش آئیڈیاز2018 میں اکیاون ملکوں سے دوسوباسٹھ مندوبین شریک ہوں گے جبکہ چھ ملکوں کے ائیرچیف خصوصی طورپرنمائش میں شرکت کررہے ہیں۔

پاکستان سمیت دنیابھرکی دفاعی صنعت اپنی مصنوعات اورٹیکنالوجی پیش کرے گی، تین سو اکیس غیر ملکی کمپنیاں اور دوسوایک پاکستانی کمپنیاں شامل ہیں، دفاعی نمائش میں شرکت کرنے والے ملکوں میں امریکا،چین،اٹلی، جرمنی، اردن، پولینڈ،روس، جنوبی کوریا، یوکرائن، عرب امارات سمیت دیگر شامل ہیں۔

ایکسپو سینٹر کراچی میں ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں نے جدید ہتھیاروں سے لیس اسٹال سجالئے ہیں ، نمائش میں امریکا ، چین ، ترکی سمیت دیگر ممالک حصہ لے رہے ہیں، دفاعی نمائش میں ڈرون، بغیر پائلٹ کے جاسوسی طیارے ،آبدوز،لڑاکا طیارہ ، ٹینک ، بکتر بند سمیت جدید اسلحہ رکھے گئے ہیں۔

The post صدر مملکت عارف علوی نے دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 کا افتتاح کردیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2PUchJ2

No comments:

Post a Comment