اسلام آباد (9 جون 2026): عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے آئندہ مالی سال کیلیے صوبائی ٹیکس وصولیوں کے ہدف میں بڑا اضافہ کر دیا ہے۔
اے آر وائی کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کی مالیاتی اصلاحات میں صوبوں کا کردار بڑھانے کیلیے صوبائی ریونیو اتھارٹیز کو مالی سال 27-2026 میں 1947 ارب ٹیکس جمع کرنے کا ہدف دیا ہے، جو رواں مالی سال سے 64 فیصد زیادہ ہے۔
رواں مالی سال میں صوبائی ٹیکس وصولیوں کا تخمینہ 1190 ارب تھا۔ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اگلے مالی سال میں صوبوں کو مزید 757 ارب روپے اضافی ٹیکس اکٹھا کرنا ہونگے۔
آئی ایم ایف نے اگلے مالی سال کی پہلی سہ ماہی جولائی تا ستمبر 2026 تک صوبائی محصولات کا ہدف 389 ارب روپے مقرر کیا ہے جب کہ دوسری مالی سہ ماہی اکتوبر تا دسمبر 2026 تک صوبائی ٹیکس وصولیاں 798 ارب روپے تک پہنچانے کا ہدف ہے۔
اگلے مالی سال کی تیسری سہ ماہی جنوری تا مارچ 2027 تک صوبائی ریونیو اتھارٹیز کو 1285 ارب روپے جمع کرنا ہوں گے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/eZRiylH
No comments:
Post a Comment